مستونگ گدھے کو ہلاک کرنے اور ویڈیو بنانے پر لیویز اہلکار معطل

529
فوٹو: سکرین شاٹ

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لیویز اہلکاروں کو گدھے گولیاں مارکر ہلاک کرنے اور ویڈیو بنانے پر دو لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار ایک گدھے پر گولیاں چلا رہے ہیں اور گدھا موقع پر گر جاتا ہے۔ اس وڈیو کو لے کر لوگ سوشل میڈیا میں شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پیش آیا۔ ویڈیو وائرل ہونے اور عوامی ردعمل پر فائرنگ کرنے والے لیویز اہلکاروں نے موقف اپنایا کہ گدھا باؤلا ہوکر لوگوں کو کاٹ رہا تھا، علاقہ مکینوں کی شکایت اور گدھے کے مالک کی اجازت کے بعد گدھے کو ہلاک کیا۔

ڈی سی مستونگ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ اور وڈیو بنانے کی پاداش میں دو اہلکاروں کو معطل کیا کرتے ہوئے اس حوالے سے مزید تفتیش کا حکم دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کئی صارفین نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلوچستان میں جانور بھی محفوظ نہیں ہیں۔