خاران سے لاپتہ طالب علم ثناء بلوچ منظر عام پر آگیا

786

ثناء بلوچ کو اسی سال مئی کی گیارہ تاریخ کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق لاپتہ ہونے والا طالب علم ثناء بلوچ منظر عام پر آگیا ہے اور اس وقت اس پہ مختلف مقامات پولیس کے انسداد دہشت گردی کے حوالے کیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طالب علم ثناء بلوچ کے لواحقین نے چار ستمبر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں کہا تھا کہ پاکستانی فوج کے کرنل عمر فاروق نے تصدیق کی کہ ثناء بلوچ ان کی تحویل میں ہے جن کو تفتیش کے بعد رہا کردیا جائے گا لیکن چار مہینے گزرنے کے باوجود ثناء بلوچ رہا نہیں ہوئے۔

تاہم اب لاپتہ ہونے کے بعد مختلف مقامات میں ملوث کرکے اسے منظر عام پر لایا گیا ۔