تمپ: فورسز کیساتھ مسلح جھڑپ، جانی نقصانات کی اطلاع

412

حکام نے عابد نامی شخص کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد میں مسلح جھڑپ کے نتیجے میں دونوں اطراف سے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

مسلح جھڑپ گذشتہ رات ملک آباد تمپ میں جنگل کے مقام پر پیش آیا۔

لیویز حکام کے مطابق جھڑپ میں نزر آباد کا رہائشی عابد ولد ولی محمد مارا گیا ہے، ان کی نعش رات گئے لیویز تھانہ تمپ کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپ میں فورسز اہلکاروں کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔