تمپ: عبدوئی میں فورسز اہلکاروں پر بارودی سرنگ کا دھماکہ

792
file photo

بلوچستان کے علاقے تمپ میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

عبدوئی کے علاقے میں مغربی اور مشرقی بلوچستان کو ملانے والی گولڈ سمڈ لائن پر نامعلوم افراد نے بارودی سرنگ بچھائی تھی جہاں باڑ لگانے والی پاکستان فورسز کا اہلکار دھماکے کے زد میں آیا۔

عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا ہے۔

گولڈ سمڈ لائن اور ڈیورنڈ لائن پر پاکستانی فورسز باڑ لگانے میں مصروف ہیں جنہیں بلوچ آزادی پسندوں اور مقامی لوگوں کی جانب سے مذمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس سے قبل مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتی رہی ہے جن میں پاکستانی فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

رواں سال آٹھ مئی کو ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے ایک بڑے حملے میں پاکستانی فوج کے ایک میجر سمیت چھ اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ مذکورہ حملے میں نشانہ بننے والے اہلکار بھی گولڈ سمڈ لائن پر جاری کام کا جائزہ لینے جارہے تھیں کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔