شکارپور اور جیکب آباد میں رینجرز کو نشانہ بنایا – ایس آر اے

529

سندھودیش روولیوشنری آرمی شہید بشیرخان قریشی کو قومی سلام پیش کرتے ہوئے شکارپور اور جیکب آباد میں رینجرز ہیڈکوارٹرز پر گرنیڈ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے -سوڈھو سندھی

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی سندھی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست سندھی قوم کے لئے قومی غلامی کا دن ہے، جس دن پر پنجاب سامراج نے اپنے ریاستی جبر و زور کے بنیاد پر ہماری زمین پر قبضہ کیا تھا. سندھی قوم اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی سرزمین سندھ پر کھبی بھی پاکستانی (پنجابی) قبضے کو قبول نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم سندھی قوم کو سختی سے منع کرتے ہیں کہ وہ 14 اگست پر پاکستانی فورسز کی جانب سے نکالی جانے والی تمام ریلیوں، مظاہروں، جلسے، جلوس و تقریبات سے دور رہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایس آر اے سندھودیش کی آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔