قلات: بم حملے میں ڈیتھ اسکواڈ سربراہ کو ہلاک کیا – بی آر اے

651

عزیز محمد حسنی شورپارود و گرد نواح میں جہد کاروں کی شہادت اور چوری و ڈکیتی میں براہ راست تھا ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کل ڈیتھ اسکواڈ کے مقامی سربراہ عزیز محمد حسنی کو قلات کے علاقے نیمرغ ہپڑسی نالہ میں بارودی سرنگ سے نشانہ بناکر ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہا کہ عزیز محمد حسنی 2012 سے قومی جہد کاروں کی مخبری میں ملوث رہا ہے جس کو 2016 میں مخبری کے الزام میں قومی سرمچاروں نے گرفتار کرلیا تھا جس کو آئیندہ مخبری نہ کرنے کی ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا لیکن مذکورہ کارندہ اس کے بعد باقاعدہ علاقائی ڈیتھ اسکواڈ کا ممبر بن گیا۔ شور پارود و گرد نواح میں جہد کاروں کے شہادت میں براہ راست شریک رہا، اس کے علاوہ مذکورہ کارندہ علاقے میں غریب مال داروں کے مال مویشیوں کے لوٹ مار اور عوام کے عزت نفس کو مجروح کرنے میں ملوث رہا ہے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ریاستی ایماء پر سرگرم ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ قمبر مینگل اس علاقے میں ان کارندوں کی سرپرستی کررہا ہے۔ ہم عوام سے ایک بار پر اپیل کرتے ہیں کہ وہ قمبر خان کے قربت سے دور رہیں انہیں کھبی بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک ہماری یہ کاروائیاں جاری رہینگے۔