بلوچستان: قلعہ عبداللہ سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

152

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل چمن میں 17 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق سیمپلز 5 اور 6 جون کو حاصل کیئے گئے تھے، بچی کا تعلق پولیو سے انکاری گھرانے سے ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں رواں برس پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔