ایران نے بھارت کو گیس فیلڈ منصوبے سے بھی الگ کردیا

313

 روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ ایران نے ریلوے لائن منصوبے کے بعد بھارت کو گیس فیلڈ منصوبے سے بھی فارغ کر دیا اب یہ منصوبہ مقامی یا کسی اور ملک کے سپرد کیا جاسکتا ہے،ممکنہ طور پر چین کو بھی مل سکتا ہے جبکہ بیجنگ اور تہران کے درمیان 600 ارب ڈالر کے منصوبوں پر گفت و شنید جاری ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈیا سے فنڈ ملنے نہ ملنے پر چار سال قبل ایران اور بھارت کے درمیان افغانستان کی سرحد پر چابہار سے زاہدان تک ریلوے لائن بچھانے کا معاہدہ ہوا تھا۔ اب ایران نے خود ہی اس منصوبے کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس منصوبے سے بھارت کو االگ کرنے کے بعد ایران نے گیس فیلڈ منصوبے سے بھی بھارت کو نکال دیا، اب یہ منصوبہ مقامی یا کسی اور ملک کے سپرد کیا جاسکتا ہے۔