تربت : اساتذہ کی بحالی کےلئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ اختتام پذیر

237

تربت ٹیچرز ایکشن کمیٹی کی جانب سے ضلع کیچ کے 114برطرف اساتذہ کی بحالی کیلئے علامتی بھوک ہڑتال آج آٹھویں روز پر جی ٹی اے بلوچستان کےصوبائی نائب صدر محمد خان نوشیروانی اور ضلعی صدرحاجی مراد بخش نے بھوک ہڑتالی اساتزہ کوجوس پلاکر احتجاج ختم کرا دی۔

ٹیچرز ایکشن کمیٹی نے جی ٹی اے اور ڈپٹی کمشنر کے جانب سے یقین دہانی کرانے پر بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کر دیا۔

جی ٹی اے کے صوبائی صدر محمد خان نوشیروانی کا کہنا تھا برطرف ٹیچرز کی بحالی کا مسئلہ اب جی ٹی اے بلوچستان کا مسئلہ ہے ٹیچرزکی بحالی اور سابقہ تنخواؤں کی اجراء تک جی ٹی اے جدوجہد کریگی سیکرٹری تعلیم اور ڈپٹی کمشنرکیچ اچھے اور ایماندار آفیسر ہیں وہ کسی ملازم کی روزگاری ختم کرنا نہیں چاہتے۔

بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کا کہنا تھا کہ صوبائی سیکرٹری تعلیم ڈپٹی کمشنرکیچ اور جی ٹی اے پر اعتماد ہے اس لئے احتجاج ختم کررہےہیں۔

برطرف کئے گئے اساتذہ اپنے بحالی کے حق میں گذشتہ آٹھ سے روز سے تربت میں بھوک ہڑتالی کیمپ قائم ہوئے تھے تاہم آج بھوک ہڑتالی کیمپ کو ختم کرکے جی ٹی اے کے ہمراہ مطالبہ کے حق میں جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔