ژوب: بارش کے باعث کمرہ گرنے سے 3 بچے جانبحق

484

بلوچستان کے علاقے ژوب میں بارش کے دوران کمرہ گرنے سے 3 بہن بھائی جاںبحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خوستی کے علاقے میں بارش کے دوران کمرہ گرنے کے نتیجے میں 3 بہن بھائی جاںبحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاںبحق ہونے والے بچوں کی عمریں 1 اور 14 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔