گوادر میں ماہیگروں کےلئے ہاربر کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے- نیشنل پارٹی

138

نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے گوادر میں طوفانی ہواہوں کے سبب مائیگروں کی کشتیوں کو بہت زیادہ نقصانات پہنچا نقصانات کی وجہ ایکسپریس روڈ کے باری برکم پھتر ہیں تیز ہواؤں کی وجہ سے غریب مائیگروں کی لنگر انداز چھوٹی کشتیاں روڈ کی تعمیر کے لیے رکھے گئے پھتروں سے ٹکرائے جس کے پیش نظر بیس سے زیادہ کشتیاں ناکارہ ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور ایکسپریس وئے کی تعمیر کرنے والی کمپنی نقصانات کا ذمہ دار ہے مائیگروں کو نہ میری ٹائم کی جانب سے طوفانی ہواوں کی پیشگی اطلاع دی گئی اور نہ بلوچستان حکومت کے کسی ادارے نے اپنی ذمہ داری پوری کی۔

بیان میں کہا گیا کہ ایکسپریس وے کی تعمیر سے قبل مائیگروں کا مطالبہ تھا کہ ان کی کشتیوں کی پارکنگ کے لیے جے ٹی بنائی جائے تاکہ ایسی صورتحال سے بہتر انداز میں نمٹا جائے لیکن حکومت کے کانوں میں جو تک نہیں رینگتی ہے

بیاں میں مطالبہ کیا گیا کہ حالیہ نقصانات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور مائیگروں کے کشتیوں کی پارکنگ اور آمدورفت کے لیے ہاربر کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔