واشک : راغے سے دو افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

470

لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان میں دن بدن گھمبیر صورتحال کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے ۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ضلع  واشک کے علاقے راغے میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر  دو افراد حراست میں لینے کے بعد بعد لاپتہ کردیا ۔

واشک کے علاقے راغے گہرائی سے لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت  گہرام ولد پیرجان اور راغہ میش تل سے لاپتہ ہونے والے کی شناخت محمد اسماعیل ولد پنڈوک  کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ واشک کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دن دنوں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی زمینی آپریشن جاری ہے ۔

مقامی لوگوں کے مطابق دوران آپریشن فورسز اہلکار گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں ۔