سبی: مسلح افراد کا تعمیراتی کمپنی پر حملہ، 1 ہلاک

302

مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے اہلکاروں کو فورسز کیمپ کے نزدیک نشانہ بنایا۔

بلوچستان کے علاقے سبی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں تعمیراتی کمپنی کا ایک اہلکار موقعے ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق لونی کے علاقے میں فرنٹیئر کور کیمپ کے نزدیک مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور مشینری کو بھی نقصان پہنچایا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد سے بتایا جاتا ہے، جن کو ابتدائی طور پر سول ہسپتال سبی پہنچایا گیا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید کاروائی کررہی ہے۔