ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک

244

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مبینہ طور پر فائرنگ سے پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھادیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جن میں نائک تنویر، لانس نائک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔

ترجمان پاکستان فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے اور بنکرز کو نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

تاہم بھارتی فوج کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔