اوتھل: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق، 4 زخمی

117

حب سے قلات جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقعے پر جانبحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

ٹریفک حادثہ اوتھل میں سکن کے مقام پر پیش آیا جہاں کار اُلٹ کر حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے میں جانبحق شخص کی نعش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں جن میں کئی افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں، حادثات کی بڑی وجوہات میں شاہراوں کی خستہ حالی اور سنگل ہونے سمیت ڈرائیوروں کی ٹریفک قوانین پر عدم توجہی شامل ہے۔