پنجگور : مسلح افراد کی فائرنگ سے کراچی کا رہائشی ڈاکٹر ہلاک

179

پنجگور کا شمار بھی بلوچستان کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں آئے روز پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے بنائے گئے مسلح گروپوں پر بم حملے ہوتے رہتے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ڈاکٹر کو ہلاک کردیا ۔

کراچی کے رہائشی ڈاکٹر فاروق کی لاش کو مقامی انتظامیہ نے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

یاد رہے کہ پنجگور کا شمار بلوچستان کے شورش زدہ علاقوں میں ہوتا ہے جہاں آئے روز بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں پر بھی حملے ہوتے رہتے ہیں ۔

تاہم پنجگور میں آج ہلاک ہونے والے ڈاکٹر کی ہلاکت کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکے ۔