زامران سمیت دیگر علاقوں فوجی آپریشن جاری

174

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے زامران اور دیگر علاقوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن کی جاری ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ فوجی آپریشن زامران، کلبر، تگران، گومازی اور دشتک کے علاقوں میں کی جارہی ہے۔

فورسز نے زامران کے علاقے دشتک کو آج صبح سویرے گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی اور لوگوں پر تشدد کیا گیا جبکہ گومازی میں لوگوں کو حراست میں لینے کے کچھ گھنٹے بعد رہا کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے قافلوں پر مشتمل فورسز کی بڑی تعداد کو کلبر میں دیکھا گیا جبکہ ان کو دو ہیلی کاپٹروں کی کمک بھی حاصل ہے۔

یاد رہے زامران اور دیگر علاقوں میں گذشتہ تین روز سے فوجی آپریشن کی جارہی ہے لیکن دور دراز علاقہ ہونے اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے مکمل تفصیلات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔