بلوچستان: مختلف واقعات میں 5 افراد جانبحق

146

حادثات اور واقعات کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور اوستہ محمد میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر بچی سمیت 5 افراد جانبحق  اور ایک شخص زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کوئٹہ میں مغربی بائی پاس خیزی چوک پر گاڑی کے ٹکر سے شمس الدین شہوانی نامی شخص جانبحق ہوگیا۔

ڈیرہ بگٹی کے تحصیل پھیلاوغ کے نواحی علاقے ڈغارو میں دو قبائل میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایک اور واقعے میں اوستہ محمد کے علاقے مستوئی محلہ میں معمولی تکرار پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے چچا محمد عظیم کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

دریں اثناء لورالائی کے علاقے کلی اصغر لون میں 12 سالہ بچی حلیمہ بی بی گھر میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوگئی جن کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔