خاران کا رہائشی نوجوان 4 سال بعد بھی بازیاب نا ہوسکا

112

نو جوان کو خضدار کوشک کے ایف سی چیک پوسٹ سے گرفتار کرکے لاپتہ کیاگیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا خاران کا رہائشی چار سال بعد بھی بازیاب نا ہوسکا۔

26 فروری 2015 کو خاران سے کراچی جاتے ہوئے خضدار شہر کے قریب کوشک کے مقام پر ایف سی چیک پوسٹ سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے عنایت اللہ ولد محمد رمضان چار سال گزرنے کے باجود بازیاب نہیں ہوسکا ہے –

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے روزانہ کی بنیاد کر ہونے والے فورسز اور خفیہ اداروں کے آپریشنز اور چھاپوں میں درجنوں لوگ لاپتہ ہورہے ہیں ۔