سوراب سے لاپتہ منیر احمد 5 سال گزرنے کے باوجود بازیاب نہ ہوسکا

296

منیر احمد کو 2014 میں فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتارکرکے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کےشہر سوراب کے نواحی علاقے گدر سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں 2014 کو لاپتہ ہونے والا منیر احمد ولد خان محمد تاحال بازیاب نہ ہوسکا ۔

منیر احمد کے لواحقین نے انسانی حقوق کے تنظیموں اور حکومتی اداروں سے اپیل کی وہ ہمارے فرزند کی بازیابی کےلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

لواحقین نے مطالبہ کیا کہ منیر احمد کو عدالت میں پیش کرکے اسے جو بھی سزا دی جائے ہمیں منظور ہے لیکن اس طرح کسی کے فرزند کو لاپتہ کرنے سے پورا خاندان کرب میں مبتلا رہتا ہے ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے روزانہ کی بنیاد کر ہونے والے فورسز اور خفیہ اداروں کے آپریشنز اور چھاپوں میں درجنوں لوگ لاپتہ ہورہے ہیں ۔