تربت : شاپک میں فورسز کی چوکی پر حملے میں ہلاکتوں کی اطلاع

144

بلوچستان کے علاقے شاپک میں فورسز کی چوکی حملہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے کیچ کے علاقے شاپک میں فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ۔

حملے میں چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال ہوا ۔

سرکاری حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی

تاہم علاقائی زرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے چوکی  پر متعدد مارٹر کے گولے فائر کئے جس سے چیک پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا ۔

علاقائی زرائع نے دو طرفہ فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دیر تک جاری رہنے والی دو طرفہ فائرنگ سے فورسز کو کافی جانی نقصان اٹھانے کا خدشہ ہے ۔

دوسری جانب اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔