مشکے سے لاپتہ ایک اور نوجوان کی شناخت ہوگئی

196

مشکے سے گذشتہ روز لاپتہ ہونے والے ایک اور نوجوان کی شناخت ہوگئی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق دس ستمبر کو بلوچستان کے علاقے مشکے سے فورسز نے  شادی کی تقریب  پر چھاپہ مارکر دلہا کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

 مزید پڑھیں : مشکے : فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

علاقائی زرائع کے مطابق دلہا کے ہمراہ ایک اور نوجوان کو بھی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

دوسرے نوجوان کی شناخت عقیل ولد رحمت اللہ بلوچ کے نام سے ہوئی ۔