بلوچ ریپبلکن آرمی نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

147

فرنٹیئر کور چیک پوسٹ کو راکٹوں و خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا – سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے آسیہ آباد ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹوں و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔