نوشکی: 14 اگست کی تقریب میں دھماکہ، 11 افراد زخمی

500

نوشکی شہر میں 14 اگست کی تقریب کے دوران دھماکہ، 11 افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوشکی شہر میں چودہ اگست کی تقریب کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکہ نوشکی بازار میں مسجد روڈ پر اس وقت ہوا جب 14 اگست کی مناسبت سے تقریب منائی جارہی تھی۔

واضح رہے گزشتہ رات بھی نوشکی بازار میں آزات جمالدینی چوک پر اس وقت ایک دھماکہ ہوا تھا جب بازار کو چودہ اگست کے حوالے سجھایا سے جارہا تھا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل بھی چودہ اگست کی تقریبات کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن میں سے اکثر کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔ تاہم مذکورہ دو حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔