بلوچستان:ڈیرہ بگٹی سے 17 افراد فورسز ہاتھوں گرفتار

166
File Photo

ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائی، 17 افراد گرفتار

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقوں سنگسیلہ اور ٹوبہ نوحقانی میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی فرنٹیئر کور (ایف سی )  اور لیویز فورسز کی جانب سے عمل میں لائی گئی۔

فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ  جن 17  افراد کو گرفتار کیا ہے  ان کے قبضے سے  اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

تاہم آزاد ذرائع سے فورسز کے دعوؤں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔