نوشکی : زمین کے تنازعے پر جھگڑا ، 5 افراد زخمی

215

نوشکی میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوشکی بدل کاریز میں روڈ کی تعمیر پر دو گروہوں میں تصادم ہوا ۔

تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئیں ہیں ۔

زخمیوں میں حاجی عبدالواحد ، محمد داود ، بابل ، محمد عثمان اور زبیر احمد شامل ہیں ۔

علاقائی زرائع کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔