بلوچستان : تمپ سے فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

171

بلوچستان کے علاقے تمپ سے فورسز نے دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات دو بجے کے قریب تمپ کے علاقے کوشقلات میں فورسز نے چھاپہ مار کر گھر گھر تلاشی کے بعد دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت ماما بہاد ولد محمد بخش اور خلیل ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے طول و عرض میں  فورسز کا آپریشن اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے سبب درجنوں لوگ روزانہ کی بنیاد پر گرفتار ہوکر طویل عرصے تک لاپتہ ہوتے ہیں اور بعض لوگوں کی مسخ شدہ لاشیں مختلف علاقوں سے برآمد ہوتے ہیں ۔

بلوچستان میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے علاوہ  عالمی انسانی حقوق کے ادارے نے بھی اس کا الزام پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں پر عائد کیا ۔

واضح رہے کہ لاپتہ بلوچ فرزندوں کی بازیابی کے لئے گذشتہ کئی سال سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا گیا ہے، اس کے علاوہ ماما قدیر اور فرزانہ مجید کی قیادت میں کوئٹہ سے کراچی اور پھر اسلام آباد تک لانگ مارچ بھی کیا گیا ۔