کوہلو: قبائلی رہنما کا گھر اور سرکاری تنصیبات دھماکہ خیز مواد سے تباہ

588

کوہلو میں نامعلوم افراد نے قبائلی رہنما کے گھر اور سرکاری تنصیبات کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوہلو تحصیل ماوند کے علاقے بجار وڈھ میں دھماکہ خیز مواد سے قبائلی رہنما کے گھر اور سرکاری تنصیبات کو اڑا دیا گیا.

لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے کلی وڈیرہ خان کلوانی میں دھماکہ خیز مواد نصب کر کے قبائلی رہنما وڈیرہ صاحب خان کلوانی کے گھر سمیت سرکاری ڈسپنسری اور پرائمری سکول کو اڑا دیا، جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے.

مزید پڑھیں:

بلوچستان : بی این پی عوامی کے انتخابی امیدوار کے گھر پر حملہ

کیچ: بی این پی مینگل رہنما کے قافلے پر حملہ