ژوب: مٹی کا تودہ گرنے سے 1 بچہ جانبحق، 2 کی تلاش جاری

191

ژوب میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 بچے ملبے تلے دب گئے، 1 کی لاش نکال لی گئی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ژوب میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین بچے ملبے دب گئے جن میں ایک کی لاش نکال لی گئی.

تفصیلات کے مطابق ژوب کے علاقے لیازی ندی میں پکنک منانے کے دوران پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے دب گئے.

ذرائع کے مطابق امدادی کاروائیاں جاری ہے، ایک بچے کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہیں.