ضلع کیچ سے ایک شخص کی لاش برآمد

186

ضلع کیچ سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ سے حیات نامی شخص کی لاش برآمد۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ پسنی کے علاقے شادی کئور سے اغوا ہونے والے حیات ولد فقیر محمد سکنہ مشکئے کی گولیوں سے چھلنی لاش کیچ کے علاقے کولواہ میں کڈِ ہوٹل کے مقام سے برآمد ہوئی ہے ۔
واضح رہے حیات فقیر کے بھائی حیدر کو بھی اسی طرح شادی کئور سے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیاگیا تھا ، جس کی لاش پنجگور کے علاقے کیل کور سے برآمد ہوئی تھی۔