بلوچستان : ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت چار جانبحق، چھ زخمی

139

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے روڈ حادثات میں خاتون سمیت چار افراد جانبحق اور دو بچے سمیت چھ افراد زخمی

دی بلوچستان پو سٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی ، خضدار اور سنجاوی میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت چار افراد جانبحق اور دو بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد کے ڈسٹرک ہیڈکوارٹرڈیرہ مراد جمالی میں اوچ پاور پلانٹ کے نزدیک ہائی وے کوئٹہ روڈ پر موٹر سائیکل اور کوچ میں تصادم سے خاتون موقعے پر جانبحق ۔ جبکہ ایک شخص وحید علی ولد عطاء محمد عمرانی سمیت تین بچے شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان کے علاقے خضدار میں ایک اور ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق خضدار کےنوا حی علاقے فیروز آباد میں موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار شخص جاںبحق جبکہ اسکا بیٹا زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سنجاوی میں ہونے والے ایک واقعے میں دو افراد جانبحق اور دو زخمی ہوگئے
تفصیلات کے مطابق سنجاوی مین روڈ پر ایکسکویٹر مشین اور موٹرسائیکل میں تصادم کیوجہ سے دو افراد ہلاک جبکے دو افراد زخمی ہوگئے ۔ جانبحق ہونے والے افراد میں ایک موٹرسائیکل سوار نقیب اللہ کا تعلق سنجاوی سے جب ایک ایکسکویٹر ڈرائیور عبدالخالق دوتانی کا تعلق لورالائی سے ہے۔