اورماڑہ: ٹریفک حادثے میں 3 افراد جانبحق، متعدد زخمی

190

گوارد سے کراچی آنے والی کوچ حادثے کا شکار، 3 افراد جانبحق، متعدد زخمی

(دی بلوچستان پوسٹ)

گوادر سے کراچی آنے والی مسافر کوچ اورماڑہ کے پہاڑی علاقے بوزی ٹاپ کے قریب اُلٹنے سے تین افراد جانبحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے افراد میں ایک کی شناخت امان اللہ ولد گل محمد ساکن حیدر آباد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں وندر کے دو نوجوان بھی شامل ہیں۔

جانبحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے بلوچستان میں روزانہ ٹریفک حادثات میں جانی نقصانات معمول کا حصہ بنتے جارہے ہیں۔ ان حادثات کے وجوہات میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے سمیت سڑکوں کی خستہ حالی بھی شامل ہے۔