ہرنائی: 2 کانکن نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء

127

ہرنائی سے نامعلوم مسلح افراد نے 2 کاکنوں کو اغواء کرلیا

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہرنائی سے مسلح افراد نے دو کانکنوں کو اغواء کر لیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے کھوسٹ سے کانکنوں کو نقاب پوش مسلح افراد نے اس وقت اغواء کرلیا جب وہ مقامی کان میں کام کررہے تھے.

علاقائی ذرائع کے مطابق مغوی کانکنوں کو مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے پیدل پہاڑی علاقے میں فرار ہوگئے ہیں. جبکہ مغوی کانکنوں میں سے ایک کا تعلق برشور اور دوسرے کا تعلق کھوسٹ سے بتایا جارہا ہے.