آواران: فورسز نے اسکول پر چوکیاں قائم کرکے کیمپ میں تبدیل کردیا

142
center
فائل فوٹو

آواران میں فورسز نے ا سکول پر چوکیاں قائم کرکے اسے کیمپ میں تبدیل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آواران میں فورسز نے اسکول پر قبضہ کرکے چوکیاں قائم کردی ہیں اور سکول کو کیمپ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے پیراندر حسن گوٹھ کے مڈل اسکول پر فورسز نے چوکیاں قائم کرکے اسے کیمپ میں تبدیل کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول پر قبضے کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کی جانب سے اسکولوں کو کیمپوں میں تبدیل کرنے کی خبریں موصول ہوتی رہی ہیں۔