مستونگ: فائرنگ سے 1 شخص جانبحق، 1 زخمی

122

مستونگ اسٹیڈیم روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی.

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مستونگ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ اسٹیڈیم روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں ٹکری ابراہیم ولد ٹکری شیردل خان شاہوانی جانبحق جبکہ نظر محمد ولد آذاد خان سکنہ شیرین آب زخمی ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کیجانب سے فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔