مستونگ سے لاپتہ شعیب سرپرہ بازیاب ہوگئے

316

2016 کو کردگاپ فٹبال گراؤنڈ سے دیگر تین افراد کے ساتھ لاپتہ ہونے والا شعیب سرپرہ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔ 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ سے دو سال قبل 4 دسمبر 2016 کو فٹ بال گراونڈ سے لاپتہ ہونے والا شعیب سرپرہ آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

شعیب سرپرہ سمیت دیگر نوجوانوں کے جبری گمشدگی کے کیخلاف علاقے کے خواتین نے آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق شعیب احمد سرپرہ کو دیگر تین فٹبالر نوجوانوں مشتاق سرپرہ، ابوبکر حسرت اور غلام رسول سرپرہ کے ہمراہ فٹ بال گراونڈ سے فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جبکہ بعد میں دیگر تین نوجوان مختلف اوقات میں بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے لیکن شعیب سرپرہ آج بازیاب ہوگئے ہیں –

یاد رہے کہ بلوچستان سے مختلف اوقات میں لاپتہ ہونے والے کچھ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے اسی کے ساتھ مزید افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی خبریں رپورٹ ہورہی ہے۔