سوراب: کار گاڑی حادثے میں 2 افراد جانبحق

946

نمائندہ ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوراب میں  تارکی کے مقام پر پنجگورسے خضدارجانے والی تیل بردار پروبکس کارگاڑی تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی میں آگ لگنے کے نتیجے میں سوار دوافراد بری طرح جھلس کرجاں بحق ہوچکے ہیں، جن کی نعشیں شناخت کے لیئے سول ہستال سوراب منتقل کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کار حادثے میں جھلس کرجاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نصیب اللہ ولد عبدالعزیز قوم مشوانی  اور لشکرخانکے ناموں سے ہوئی ہے جوکہ مستونگ کےرہاشی بتائے جاتے ہیں۔