افغانستان : طالبان نے اور ایک ضلع پر قبضہ کرلیا

263

افغان صوبے غزنی کے ضلع اجرستان پر طالبان شدت پسندوں نےقبضہ کرلیا ۔

طالبان شدت پسندوں  کے خلاف اجرستان میں اضافی کمک پہنچنے کا بھی بتایا گیا ہے۔

اس سے پہلے وہ فراہ صوبے کے اسی نام کے دارالحکومت پر رواں ہفتے کے دوران دو مرتبہ حملہ آور ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے افغان وزرائے دفاع اور داخلہ کے ہمراہ فراہ شہر کا دورہ بھی کیا۔

انہوں نے شہریوں اور مقامی حکومتی اہلکاروں کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ بتایا جاتا ہے کہ فراہ صوبے کے کم از کم دس اضلاع میں طالبان کو غلبہ حاصل ہے۔ افغان صوبہ فراہ ایرانی سرحد کے قریب واقع ہے۔