کیچ: فورسز کا گھروں پر چھاپہ، 1 شخص لاپتہ

149

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے کیچ سے ایک شخص کو حراست بعد لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیچ پیدارک کے علاقے درمکول میں فورسز نے گھروں پر چھاپہ مارکر 3 افراد صمد ولد حاجی برکت، الہی داد ولد یعقوب اور یوسف سئیکی سکنہ درمکول پیدارک کو گرفتار کیا۔

اطلاعات کے مطابق فورسز نے گرفتار کئے جانے والے 2 افراد صمد ولد حاجی برکت اور الہی داد ولد یعقوب کو بعد میں رہا کردیا جبکہ یوسف ولد سئیکی کو اپنے ساتھ لے گئے جو تاحال لاپتہ ہے۔