پنجگور سے مسلح افراد کے ہاتھوں 2 افراد اغواء

115

پنجگورسے مسلح افراد کے ہاتھوں 2 افراد اغواء

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور سے مسلح افراد نے 2 افراد کو اغواء کرلیا۔

زرائع کے مطابق پنجگور کیل کور کے علاقے ریکُنک سے نامعلوم مسلح افراد نے شاہ داد ولد عمر سکنہ کیل کور ریکُنک کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

جبکہ چار دن قبل پنجگور کے علاقے کیل کور ‘بَل’ سے نامعلوم مسلح افراد نے کریم بخش ولد اللہ داد سکنہ کیل کور بَل کو اغواء کرلیا تھا۔