تربت : خیر آباد سے ایک شخص اغواء

206

تربت خیر آباد سے ایک شخص اغواء

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ تربت کے مطابق  نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے  تربت کے علاقے خیر آباد میں دکان پہ بیٹھے شخص کو گن پوائنٹ پر اغواء کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔

واضح رہے کہ اسی علاقے سے دو روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

ہلاک ہونے والے شخص کے متعلق علاقائی زرائع نے بتایا کہ اس کا تعلق پہلے مسلح مزاحمتی تنظیم سے تھا اور پھر اس نے مسلح جدوجہد ترک کرکے فورسز کے سامنے سرینڈر کیا تھا ۔