تربت حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

292

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ 21 اپریل بروز ہفتہ سرمچاروں نے تربت شہر میں فائرنگ کرکے ایک پاکستانی فوجی اہلکار کو اس وقت ہلاک کیا جب وہ میڈیکل اسٹو ر کے سامنے کھڑا تھا۔ سرمچاروں نے آرمی اہلکار کا بندوق بھی ضبط کر لیا۔ بلوچ عوام سے اپیل ہے کہ وہ پاکستانی فوج، ریاستی مخبروں اور پاکستانی ستونوں کو مضبوط کرنے والی پارلیمانی جماعتوں جو بلوچ نسل کشی میں مصروف ہیں سے دور رہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ کل جمعہ کو سرمچاروں نے تمپ آسیاباد میں فوجی مورچہ پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ اسی وقت چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور دو زخمی کئے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔