بمبور اور گرد و نواح میں فورسز کا آپریشن جاری ہے. یو بی اے

208

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے بمبور اور گرد و نواح کے علاقوں میں قابض ریاست مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ ملکر آپریشن کر رہے ہیں، جس میں مقامی ڈیتھ اسکواڈ پیش پیش ہے۔

مزار بلوچ نے اپنے بیان میں بلوچ عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی فوج اور پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ سے دور رہے کیونکہ پاکستانی فوج اور پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ پہ بلوچ سرمچار کبھی بھی حملہ کرسکتے ہیں، نقصان کی صورت میں ہم ذمہ دار نہیں ہونگے۔