راجن پور حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

188

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائیندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صبح نو بجے بلوچ سرمچاروں نے چھوٹی زرین سے راجن پور جانے والی ایف سی قافلے پر دشت کے مقام پر گھات لگا کر جدید اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ آدھے گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔

 

بعد اذاں بلوچ سرمچار بحفاظت نکل کر اپنے ٹھکانے پر پہنچ گئے۔ اس حملے میں دو ایف سی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ جنگ بلوچ قومی آزادی تک جاری رہے گی۔