کوئٹہ: شہر میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب

176

ٹی بی پی ویب نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بعض علاقوں میں بارش شروع ہونے کے بعد بجلی مکمل غائب، گیس پریشر کم اور سیوریج کا نظام درھم برھم۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں اضافی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، موسی کالونی، بی بی زیارت اور فقیرآباد میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی مکمل غائب ہوگئی ہے اور پورے علاقے میں اندھیرا چایا ہوا ہے۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ پشتون آباد میں گزشتہ 6گھنٹوں سے بجلی بند ہے، کچرہ روڈاور ملحقہ علاقوں میں صبح 10 بجے سےبجلی غائب ہے جبکہ سریاب روڈ اور ملحقہ علاقوں میں صبح 9 بجے سے بجلی نہیں  آئی ہے۔

علاقائی زرائع نے بتایا ہے کہاس حوالے سے کیسکو حکام بھی عوامی شکایات کا نوٹس لینے سے  گریز کر رہی ہے۔