تین بلوچ مسلح تنظیمیں اشتراک عمل پر متفق

464

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے ایک پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر آزادی پسند مسلح تنظیموں سے اشتراک عمل کے لیے اتفاق ہوگیا ہے۔

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیاکو جاری ایک پالیسی بیان میں کہا ہے کہ بی آر اے ، یونائیٹڈ بلوچ آرمی اور لشکر بلوچستان کے مرکزی قیادت کے درمیان کئی ملاقاتوں اور نسشتوں کے بعد اشتراک عمل پر اتفاق ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج سے تینوں تنظیمیوں کے درمیان جنگی کاروائیوں میں اشتراک کے ساتھ ایک دوسرے سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ سنگین حالات میں جہاں بلوچ قوم کو پاکستان جیسے دشمن کا سامنا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ایک دوسرے سے تعاون کرنا اور دشمن کے خلاف مشترک ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اور سرزمین کی آزادی کی حصول کیلئے تمام زمہ دار حلقوں کے درمیان اشتراک عمل نہایت اہم ہے تمام ترصورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے یو بی اے، لشکر بلوچستان اور بی آر اے کی قیات نے اس سلسلے میں یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔ اور ہم مشترکہ طور پر اس کوشش کو جاری رکھے گے کہ یہ اشتراک عمل برقرار رہے اور ہم مستقل قریب میں دیگر تنظیموں کو بھی اس عمل میں شامل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔