چمن: ایف سی کا ڈرائیوروں پر تشدد کے خلاف روڈ بلاک

285

چمن میں ایف سی کی جانب سے ڈرائیوروں پر تششد کے خلاف ٹرانشپورٹروں نے روڈ بند کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ایف سی کے رویے کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج کے دوران  چمن گڈنگ میں ٹاٸر جلاکر ٹریفک کیلٸے روڑ بندکردیا گیا۔

مقامی زرائع کے مطابق چمن گڑنگ پر ایف سی کے اہلکاروں نے ڈرائیور کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا وزیر اعلی کے احکامات کے باوجود بھی چیک پوسٹوں پر تنگ کیا جاتا ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

زرائع کے مطابق ہڑتال کو ختم کرنے کیلٸےفورسز اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات ہوئیں، لیکن تحفظات کی بناء پر ناکام ہوٸے۔

چمن کوئٹہ شاہراہ احتجاج کے باعث بند ہونے سے نیٹو سپلائی و ٹرانزیٹ ٹریڈ معطل ہوا اور ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گٸیں