پنجگور: تیل ڈپو میں آگ لگنے سے تین افراد جھلس گئے

208

پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں میں تیل کے ڈپو میں
اچانک آتش زدگی سے تین افراد جلس گئے لاکھوں کی مالیت کے تیل سمیت
2600ماڈل کا گاڑی بھی مکمل جل کر خاکستر ہوگیا ،فائر بریگیڈ کی گاڑی واقع پر نہ پہنچ سکی آگ دیر تک اپنا کام کرتا رہا۔

متاثرین کے مطابق ہم تیل کے
ڈپو میں تیل لوڈ کررہے تھے کہ اچانک آگ لگ گئی جوسیکنڈوں میں پھیل گئی۔
تیل سے بھری گاڑی کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے محی الدین ولد گل
محمد،عبدالستار ولد عبدالرحمن،حضور بخش ولد الہی بخش شدید جلس گئے جنہیں پنجگور گرمکان کے نجی ہسپتال جاوید میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جاری ہے۔