ہرنائی و آس پاس کے علاقوں میں فورسز کا آپریشن چھوتھے روز بھی جاری ہے

185

ہرنائی و آس پاس کے علاقوں میں فورسز کا آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے ۔

دوران آپریشن آج فورسز نے سات کے قریب لوگوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

گرفتار افراد میں سے چند ایک کی شناخت ہوگئی ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق ہرنائی کے مختلف علاقوں پوڈ ، لاکی، بادرا و آس پاس کے علاقوں میں فورسز کا آپریشن آج چوتھے روز بھی جاری ہے ۔

فورسز نے آج دلشاد مری، گل خان مری، وندر مری،سمیت سات لوگوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

ہرنائی میں فورسز نے درجنوں گھروں کو جلا دیا

واضح رہے کہ گذشتہ روزپوڈ میں دوران آپریشن بہار خان کنجلانی مری
رندو شیرانی مری  کے گھروں پر قبضہ کرنے کے بعد انھیں آگ لگا دی ۔ جبکہ فورسز نے لانگانی قبیلہ کے گھروں  پر بھی تاحال قبضہ کیا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ گذشتہ روز ان ہی علاقوں میں فورسز نے دو افراد کو قتل کرکے ان کی لاشیں سبی منتقل کردی ، جب کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے