بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پہیہ جام ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے پر کوئٹہ میں تین ٹرالروں پر فائرنگ،جبکہ ضلع پنجگورکے علاقے پروم میں بھی دو گاڑیوں،آواران کے علاقے کوالواہ میں پانچ گاڑیوں اورمشکے ٹو آواران ایک گاڑی کے ٹائر برسٹ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بی این ایف کے غیر معینہ پہیہ جام ہڑتال کی حمایت بی ایل ایف نے کی تھی اسکی خلاف ورزی کرنے والے نشانے پر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مغربی پائی پاس ،اختر آباد میں دو ٹرالروں کوفائرنگ سے نشانہ بنایا جبکہ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن کے قریب بھی ایک ٹرالر کو نشانہ بنا یا،َ اسی طرح ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں کلیری کے مقام پر ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے پر دو گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کر دئیے۔ آواران کے علاقے کولواہ میں بُل کے مقام پر پانچ گاڑیوں کو ہڑتال کی خلاف ورزی پر نشانہ بنا کر انکے ٹائر برسٹ کیے۔ مشکے سے آواران جانے والی ایک گاڑی کو پیراندر گزی کے مقام پر نشانہ بنا کر ٹائر تباہ کیے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ ہم صحافیوں کو ایک بار پھر تنیہہ کرتے ہیں کہ وہ میڈیا بائیکاٹ کی خلاف ورزی کرنے سے باز آئیں۔ ہمیں8 اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بلوچستان میں کئی پریس کلب اور صحافی ابھی بھی اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھ کر نیوز ایجنسیوں و میڈیا کے لیے رپورٹنگ کر رہے ہیں ،جبکہ کئی صحافی ریاستی مخبری کا بھی کام کر رہے ہیں یہ لوگ راہ راست پر آئیں اور میڈیا بائیکاٹ کی خلاف ورزی سے گریز کریں بصورت دیگر ہم سخت اقدام اُٹھانے پر مجبور ہونگے کیونکہ انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ بلوچستان میں میڈیا آزاد نہیں۔ ہم اس میڈیا کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں جو خود صحافیوں کے حق میں ہے، انہیں یہ بات سمجھنی چاہیے۔
تازہ ترین
مستونگ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید...
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مبینہ گھریلو ناچاقی کے دوران شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں...
ضلع کیچ میں بدامنی، بارڈر بندش اور چیک پوسٹوں کے خلاف آل پارٹیز کا...
ضلع کیچ میں بدامنی، چیک پوسٹوں، بارڈر بندش اور تاجروں کو ہراساں کرنے کے خلاف آل پارٹیز کی پریس کانفرنس میں سخت...
جی ایس پی پلس: انسانی حقوق، مزدور حقوق اور گڈ گورننس پر پاکستان سے...
پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر رائمنڈاس کاروبلس نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات میں ایک...
یمنی فوج کا سعودی عرب کا ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے پیر کی شب جاری اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ’یمنی فوج نے وسطی یمن...
28 کارروائیوں میں قابض فوج کے 52 اہلکار ہلاک، چوکیوں پر کنٹرول اور اسلحہ...
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے یکم ستمبر سے 7...














































